کاروار:10؍مارچ(ایس اؤ نیوز)خواتین کو معاشی آزادی حاصل ہونے کے باوجود بھارتیہ سماج میں عورتوں کے متعلق مردوں کے نظریہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار کاروار تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر ناگراج ہرپنہلی نے کیا۔
وہ یہاں کاروار کے سرکاری ہائی اسکول میں این ایس ایس شعبہ کی جانب سےیوم ِ نسواں کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آج عورت خواندہ بننے کے نتیجےمیں تھوڑی بہت تبدیلی نظر آتی ہے۔ لیکن عورت کی حیثیت کے متعلق نظریہ اور ذہنی سطح پر اس کو مساوی مانتے ہوئے احترام کرنا مردوں والے سماج میں ممکن نہیں ہونے کا خیال ظاہر کیا۔ سیاست میں عورت کی نمائندگی بھی صرف ضلع پنچایت تک ہی پہنچی ہے، ودھان سودھا اورلوک سبھا میں خواتین کی نمائندگی بس علامت کی حدتک رہ گئی ہے۔ کرناٹکا میں 12صدی میں عورت کو جو مقام، احترام دیاگیا تھا وہ بہت مقام تھا۔
سنئیر استانی منگلا ہیگڈے نے پروگرام کی صدارت کرتےہوئے کہاکہ جس معاشرے میں عورت کو عزت و احترام دیاجاتاہے وہی معاشرہ اعلیٰ اخلاق و اقدار پر حامل ہوتاہے۔ عورتوں کی عزت و احترام کا جذبہ گھر سے ہی شروع کرنے کی بات کہی۔ این ایس ایس شعبہ کے ناظم اور فزیکل ٹیچر آر ایچ نایک نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔سماجی سائنس کی استانی ممتا کوری، ہندی استانی شلپا کاکرمٹھ وغیرہ موجود تھے۔ آٹوموبائیل شعبہ کے استاد منجوناتھ سجن نے استقبال کیا تو راگھویندر نے شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر سبھی حاضرین اور طالبات کے درمیان مٹھائی تقسیم کی گئی۔